لاہور: پولیس وین سےسروس کی اجرت مانگنے پر پولیس والوں کی سفاکی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں ایک پولیس وین سے سروس اسٹیشن میں اجرت مانگنے پر پولیس والوں نے سروس اسٹیشن کے مالک کو گاڑی کی ٹکر مار کر اسکا جبڑا اور دانٹ توڑ دیے،اہل علاقہ نے پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مغل پورہ کے علاقے میں واقع ایک سروس اسٹیشن پر ایک پولیس وین سروس کے لیے آئی لیکن اہلکاروں نے سروس کرانے کے بعد اجرت دینے سے انکار کردیا۔ جس پر سروس اسٹیشن کے مالک ظہیر کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

پولیس وین کے ڈرائیور آصف اور گن مین نے گاڑی کے سامنے آنے والے سروس اسٹیشن کے مالک کو گاڑی بھگانے کے نے دوران کچل ڈالا اور فرار ہو گئے۔ زخمی ظہیر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسکا جبڑا اور دانت ٹوٹ گئے ہیں۔

ظہیر کے ورثا اور اہل علاقہ نے تھانہ مغل پورہ کے باہر پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔