لاہور (جیوڈیسک) کاہنہ ناکے پر پولیس نے پشاور سے آنے والی مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑ کے دو ملزمان اسلم اور منظور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اسلحہ مختلف شہروں میں بیچا جانا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے دو درجن سے زائد بندوقیں، پستول اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل پر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔