لاہور (جیوڈیسک) لاہور کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا گیا ، شہر سے پولیو کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو نکلا ہے۔ لاہور میں پولیو کا ماحولیاتی سیمپل پازیٹو نکلا ، سیمپل آؤٹ فال روڈ پر گندے نالے سے لیا گیا تھا۔
سیمپل پازیٹو نکلنے کے بعد لاہور کو پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے 5 مئی کو لاہور کی 73 یونین کونسلوں میں پولیو کے خلاف مہم چلانے کاعلان کر دیا ہے۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔