لاہور میں پولیو کا خطرہ بڑھ گیا، دو ٹیسٹ پازیٹو، اقوام متحدہ کی اقدامات کی ہدایت

Polio

Polio

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیو کا خطرہ بڑھ گیا، کریم پارک اور ساندہ کے گندے نالے سے لئے جانے والے پولیو کے دو ماحولیاتی سیمپل پازیٹو نکل آئے۔ ڈبلیو ایچ او نے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

ڈبلیو ایچ او نے جون میں لاہور کے علاقے کریم پارک اور ساندہ کے گندے نالے سے پولیو کے سمپل لئے جو پازیٹو نکل آئے۔ جس پر ڈبلیو ایچ او نے محکمہ صحت پنجاب کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیو سے بچاو کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ رواں برس پنجاب سے 11 ماحولیاتی سمپل پازیٹو آئے ہیں جن میں سے لاہور کے 9 اور راولپنڈی کے دو ماحولیاتی سمپل پازیٹو آئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے لاہور کو ہائی رسک قرار دیا ہے۔

محکمہ صحت نے پولیو کے ماحولیاتی سمپل پازیٹو آنے کی بناء پر ایک روزہ پولیو مہم تجویز کردی۔ ڈبلیو ایچ او کی منظوری سے 16 جولائی کو 23 یونین کونسلوں میں ایک روزہ پولیو مہم شروع کی جائے گی جبکہ اگست میں پورے لاہور میں پولیو کی مہم شروع کی جائے گی اور لاہور میں 29 ستمبر تک پولیو کی 7 خصوصی مہم شروع کی جائیں گئیں۔