لاہور: سیاسی کارکنوں پر لاٹھی چارج جمہوری رویے کی نفی ہے ،میاں کامران سیف
Posted on August 26, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہتحریک انصاف کے کارکن پر مال روڈ پر ہونے والا لاٹھی چارج جمہوری رویے اور سوچ کی نفی ہے، جمہوری دور حکومت میں ریاستی طاقت کا استعمال افسوسناک ہے ،ن لیگ والوں کایہ دعویٰ ہے کہ وہ جمہوری اقدار کے فروغ اور استحکام کے لیے قربانیاں دیتے رہے ہیں مگر 24 اگست کے دن سیاسی کارکنوں کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ ان دعوئوں کی نفی ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی کارکنوں کی رہائی کا حکم دینے کا کریڈٹ لینے سے پہلے اس بات کا جواب دیں کہ کس کے حکم پر پولیس کے پرامن مظاہرین پر ہلہ بولا گیا؟ میاں کامران سیف نے کہاکہ جمہوریت تو یہ ہے کہ ہر تنقید کو برداشت اور صبر سے سنا جائے اور سیاسی طور پر اس کا جواب دیا جائے، تشدد کی سیاست جمہوری رویوں کے خلاف ہے اس سے اجتناب برتا جائے۔