لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 161 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر تعینات خاتون پریزائیڈنگ آفیسر نے ڈیوٹی کے اوقات میں بیٹے کو جنم دیا۔ لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 161 کے موضع چمروپور کے پولنگ اسٹیشن پر تعینات خاتون پریزائیڈنگ آفیسر صائمہ کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی۔
انہیں فوری طور پر مقامی کلینک لے جایا گیا جہاں انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ کلینک ذرائع نے خاتون افسر اور بچے کی صحت اور طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے۔