لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں بجلی کی سپلائی نصف سے بھی کم ہوگئی ہے، بیشتر علاقے کئی کئی گھنٹے سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ تیل ملنا شروع ہوگیا ہے، آج سے صورتحال بہتر ہونے لگے گی۔ لیسکوحکام کے مطابق لیسکوکو4200 میگاواٹ طلب کے مقابلے میں صرف 1700 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق علی رضا آباد ، ویلنشیا، ہربنس پورہ ،باٹا پور ،سبزہ زار ، اعوان ٹاون ، ٹھوکرنیازبیگ ، چاہ میراں اورغازی آباد میں کئی گھنٹے سے بجلی بند ہے، لاہور کے نواحی علاقوں قصور ، شیخوپورہ ،پتوکی ، نارنگ منڈی ، مریدکے اوررینالہ خوردمیں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے۔
ادھر وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ تیل ملنا شروع ہوگیا ہے ، بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار سے کم ہوکر 4400میگاواٹ رہ گیا ہے، آج منگل کو صورتحال مزید بہتر ہوجائیگی۔