لاہور: حاملہ خاتون اور بچہ جاں بحق ، ورثا کا ڈاکٹروں کیخلاف احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لیڈی ایچی سن اسپتال میں دوران علاج حاملہ خاتون اوربچہ جاں بحق ہو گیا، شوہر سرور نے الزام لگایا ہے کہ اس کی حاملہ بیوی ریحانہ کو منگل کے روز داخل کرایا گیا تھا۔

تاہم ڈاکٹروں کی عدم توجہ کے باعث ریحانہ اوراس کے پیٹ میں موجود بچہ دم توڑ گیا۔ جس پر ورثاء نے ریحانہ کی لاش کو اسپتال کے باہر رکھ کر ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کیا جس پر اسپتال کا عملہ غائب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انصاف کی یقین دہانی پر ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔