لاہور کی خبریں 16/07/2015

Shanaya Simon Ministry

Shanaya Simon Ministry

UCF کینیڈا کے صدر کی پوتی کی وفات پر شانائیہ منسٹری کا قیام
لاہور (اقبال کھوکھر) یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کینیڈا کے صدر پرویز مسیح کی پوتی شانائیہ سائمن کی اچانک وفات اور بہت سارے خدا کے خادموں کے اصرار پر اس کے خاندان نے”شانائیہ منسٹری” کے قیام کا نہ صرف فیصلہ لیا بلکہ پاکستان میں ان کے خاندان کی طرف سے کمیونٹی سٹون چرچ واقع جوہرٹائون لاہور میں منعقدہ ”میموریل سروس” کی خصوصی عبادت کے موقع پر باقاعدہ طور پر شانائیہ منسٹری کے قیام واجراء کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے یوسی ایف پاکستان کے صدرخالدسردار نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے خاندان نے ابتداء سے ہی روحانی طور پر لوگوں کو مضبوط کرنے کے لئے بشارتی خدمات سرانجام دی ہیں اور” شانائیہ منسٹری” کے قیام کامقصد بھی یہی ہے کہ دوردرازکے علاقوں میں اس خدمت کو مزیدوسعت دی جاسکے۔تقریب سے پادری ظفرڈینیئل،پاسٹرممتاز نے بھی اظہارخیال کیا۔تقریب کے شرکاء کی اکثریت نے ”شانائیہ منسٹری” کے قیام کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
CLAASکی کوششوں سے مزید10افرادکی جیل سے رہائی،دنیابھر سے تعریفی پیغامات
لاہور(اقبال کھوکھر)دکھی انسانیت کی خدمت اور مظلوم طبقات کی بھلائی CLAASکے بنیادی مقاصد ہیں۔جس کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔یہ بات مفت قانونی امداد فراہم کرنے والے ادارےCLAASکے فنانس مینجرسہیل ہابل نے”روزنامہ عوامی محبت”کے چیف ایڈیٹراقبال کھوکھر سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ سانحہ یوحناآباد کے حوالے سے گرفتارافراد میں سے جن10افراد کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی ان کے مچلکوں کی ادائیگی کے بعددوسرے مرحلے میںمزید5افراد کی رہائی گزشتہ روز ہوگئی ہے ۔یادرہے کہ CLAASکے نیشنل ڈائریکٹر ایم اے جوزف فرانسس کی مدعیت میں پہلے ناجائز وغیرقانونی پکڑدھکڑ رکوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس پرمعززعدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تعمیری فیصلہ جاری کیا تھا۔اس کے بعد گرفتارشدگان کی رہائی کے لئے CLAASکے وکلاء طاہربشیر،اخترسندھو،ناصرانجم کی طرف سے متعلقہ عدالتوں میں درخواست ہائے برائے ضمانتیں دائر کی گئیں جس کے پہلے مرحلے میں7افراد کو رہائی ملی ۔مزید5افراد کی رہائی کے لئے بھی مچلکے جمع کروائے جارہے ہیں۔ملک بھر کی سیاسی،سماجی،مذہبی شخصیات واداروں نےCLAASکی خدمات کو سراہا ہے اور ایم اے جوزف فرانسس اور اس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمینکرسچن لبریشن فرنٹ خالدگل کی والدہ علیل،دعائے صحت کی اپیل ٢کالم
نائلہ نذیر، فیاض احمد ، پاسٹراصغر جان،ڈاکٹر نذیر کھوکھر،سہیل ہابل،ایس ایم صابر نے عیادت کی
لاہور(اقبال کھوکھر)کرسچن لبریشن فرنٹ کینیڈا کے چیئرمین خالدگل اورNCJPکے کوارڈینیٹرعابدگل کی والدہ اورچیف ایگزیکٹو روزنامہ عوامی محبت اقبال کھوکھرکی پھوپھو ان دنوں شدیدعلیل ہیں۔انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی داخل کروایا گیا تھا۔ہیلپ وے پاکستان کی چیئرپرسن نائلہ نذیر،جنرل سیکرٹری فیاض احمد بھٹی،یشوع ایجوکیشنل اینڈ چرچ منسٹریز کے چیئرمین پاسٹراصغر جان،ڈاکٹر نذیر کھوکھر،سہیل ہابل،ایس ایم صابر،عامر سرویا،شوکت گل ودیگر نے ان کی عیادت کے بعد تمام قارئین کرام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔