لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی اعظم کلاتھ مارکیٹ میں کپڑیکی دوکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ اعظم کلاتھ مارکیٹ چونا منڈی کے قریب حسن پلازہ کی ایک دکان میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی لمحوں میں آس پاس کی دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیمیں کو موقع پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، تاہم ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ، ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ یوپی ایس میں شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ، آگ سے لاکھوں روپے کا کپڑا اور دیگر سامان جلا کر راکھ کر دیا۔