لاہور: وزیراعظم نوازشریف نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا

 High Level Meeting

High Level Meeting

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ملکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

لاہور میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ نیٹو سپلائی پر تحریک انصاف کے موقف سمیت ڈرون حملوں اور حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد طالبان سے مذاکرات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزرا اور اعلی افسران شریک ہوں گے۔