لاہور، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا، حاجی بشارت

Haji Basharat

Haji Basharat

لاہور: چئیرمین یونین کونسل کاہنہ و معروف تاجر حاجی بشارت نے گذشتہ روز،سرکاری سکول کاہنہ کے طالب علموںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کاہنہ میں معیاری فلٹریشن پلانٹ ،ٹیوب ویل ٹینکی بنوانے پر ہم وزیر اعلی رانا مبشر اورپبلک ہیلتھ کے مشکور ہے، نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب حکومت نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ نوجوانوںکی شکل میں روشن اور مستحکم پاکستان دیکھ رہا ہوں۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں فروغ تعلیم اورجہالت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور ،ٹھوس اور مثالی اقدامات کر رہی ہے ۔صوبہ میں تعلیم کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

ہر سال ہزاروں اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کا تربیتی پروگرام، سکولوں و کالجوں کی تعداد میں اضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں کا قیام ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو گارڈ آف آنر پنجا ب حکومت کا تعلیم کے شعبہ میں سنجیدہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چئیرمین کاہنہ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبہ میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ محنت ، لگن اور معیاری تعلیم حاصل کر کہ ہی معاشرے میں با وقار مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ،کونسلرز ،عرفان شاہ ، محمد سجاد ، ذولفقار ،سلمان رائے اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367