لاہور میں طویل لوڈ شیڈنگ، لیسکو چیف کو ہٹا دیا گیا

LESCO

LESCO

لاہور (جیوڈیسک) لیسکو نے چند روز قبل لاہور کے نصف سے زائد علاقوں میں مسلسل 10 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی تھی۔ ذرائع کے مطابق شٹ ڈائون کرنے کا فیصلہ انتظامی سے زیادہ کرپشن پر مبنی تھا۔

عوام کی مشکلات کو سامنے رکھ کر لوڈ شیںگ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی فراہم کرنے کیلئے طویل لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ جس کے باعث لیسکو چیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔