لاہور (جیوڈیسک) سانگلہ ہل میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے 40 سالہ شخص کے ہونٹ تانبے کے تار سے سی دیئے، حالت خراب ہونے پر لاہور کے میو ہسپتال کے باہر پھینک دیا۔
گڈ گورننس کہاں گئی؟ حکومت حرکت میں آئے۔ انسانوں نے حیوان کا روپ دھار لیا، انسان پر وحشیانہ تشدد فیصل آباد کے علاقے سانگلہ ہل کا شہری علی عادل بیس دن پہلے گھر سے نکلا اور لوٹ کر نہ آیا۔
پھر گھر والوں کو ٹی سی ایس سے ایک یو ایس بی موصول ہوئی جسے کمپیوٹر پر لگا کر دیکھا گیا تو گھر والوں کی دنیا اندھیر ہو گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین افراد اس بے بس شہری کو اسلحہ کے بٹ سے مار رہے ہیں۔ تینوں ملزمان کے پاس ایک جیسا اسلحہ بھی ہے۔
بے بس شہری کے ہونٹ تانبے کے تار سے سی دیئے گئے۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہو گیا ہے جس کے مطابق ملزم کو رحیم منشیات ہسپتال سے زمین کے تنازعہ پر گن پوائنٹ پر اغواء کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ٹی سی ایس کے ذریعے یو ایس بی بھیج دی۔ ملزم ہی بے بس شہری کو لاہور کے میو ہسپتال کے باہر پھینک گئے۔