لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں تھانہ مزنگ کے کانسٹیبل نے گھریلو تنازعے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل فیصل جبار تھانہ مزنگ میں سوا سال سے تعینات تھا، معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آنے کے بعد اچانک غائب ہو گیا، تھوڑی دیر بعد اس کی لاش میانی صاحب قبرستان سے ملی۔
پولیس کے مطابق فیصل نے سرکاری پستول سے اپنی کنپٹی پر گولی ماری، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی، خودکشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔