لاہور والے پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کے ڈر سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ حاجی سیف اللہ
Posted on January 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: لاہور والے پی ٹی آئی کے ہاتھوں شکست کے ڈر سے بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ عوام اپنے قائد عمران خان کو اقتدار اور قومی لٹیروں کو کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
حکمران خاندان والے سعودیہ اور برطانیہ سمیت مختلف ملکوں میں اپنے ناجائز اثاثوں کاحساب دیں۔ رائیونڈ پیلس کے شہنشاہ کو غریبوں سے کوئی ہمدردی نہیں، پسماندگی کی آگ میں جلنے والے عوام کے زخموں کامرہم قائد جمہوریت عمران خان کے پاس ہے۔
ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی عدالت نے فیصلہ دے دیا، خیبرپختونخواہ حکومت کی مجموعی کارکردگی پنجاب حکومت کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔
پاکستان کے اٹھارہ کروڑعوام کو ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی ، قومی وسائل پرقابض سرمایہ دارسیاستدانوں اوراپنے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے عمران خان کے سواکسی پراعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام کابنیادی مقصد پاکستان کے عوام کو سرمایہ دار سیاستدانوں اور وڈیروں کے استحصال سے بچانا اور انہیں اقتدارمیں شریک کرنا ہے۔ اقتدار کیلئے میثاق جمہوریت کرنے والوں نے جمہوریت کو مذاق بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کومذاق جمہوریت بنانے کے بعد میثاق پاکستان کا ڈھونگ عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیراعظم کانام نہاد قومی ایجنڈا پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں۔
اگلی باری کس کی ہے اس بات کافیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے، نواز شریف نے تیسری باری کے انتظار میں اورپنجاب حکومت بچانے کیلئے زرداری حکومت کو بار بار سہارا دیا تھا۔
فرینڈلی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان نوراکشتی نے ملک و قوم کو بدامنی، بھوک، مہنگائی، کشت وخون، منافرت اورنفرت کے سوا کچھ نہیں دیا، اس وقت مذہبی و سیاسی رہنمائوں اور صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com