لاہور : تحریک انصاف کے دھرنوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Lahore

Lahore

لاہور : آل پاکستان ٹرک ٹرالہ موٹر اونزر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر لالہ یاسر نصیر ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمتین شیخ ،سیکرٹری اطلاعات ملک ریاض اعوان ،فنانس سیکرٹری تنویرالدین ملک کی زیر قیادت راوی روڈ میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے دھرنوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

اس موقعہ پر گڈز ٹرانسپورٹرز رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر پہلے ہی دہشت گر د ی کر نے میں مصروف ہیں اور ان حالات میں تحریک انصاف کا دھرنا ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے دھر نوں کی سیاست کیوجہ سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں حکومت کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے۔

تحریک انصاف الیکشن میں جا کر فیصلہ کر ئے اس طرح دھرنوں کے باعث روزانہ کی بنیاد کر مزدوری کر نے والوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جسکی ذمہ داری حکومت وقت پر ہے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اپنے ہی کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کر تی اور دعویٰ بڑ ے بڑ ے کئے جاتے ہیں مگر اس سے خود ہی مکر جاتے ہیں۔

احتجاجی دھر نوں کی سیاست سے گڈز ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے مظاہر ین نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ پولیس ،اور ٹریفک پولیس کی جانب سے جو کنٹینرز اور ٹرک کی پکڑ دھکڑ شر وع کی ہے اُن کو معاوضہ نہ دیا گیا تو احتجاج حکومت کے خلاف بھی کیا جائے گا۔ کیو نکہ گڈ ز ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو پہلے ہی بے شمار پر یشانیوں کا سامنا ہے اور اس صنعت سے وابسطہ لاکھوں خاندانوں کو روز گار متاثر ہو رہا ہے۔