لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔ سکیورٹی پر تین ہزار پولیس اہلکار معمور ہوں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے لیے تین ہزار اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔
جلسہ گاہ میں تین داخلی راستے رکھے گئے ہیں جن سے داخل ہونے والے ہر شخص کی چیکنگ کی جائے گی۔ گاڑیوں کی پارکنگ جلسہ گاہ سے دو سو گز کے فاصلے پر ہو گی۔ اس دوران ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں بھی موجود ہونگے جو جلسے کے شرکاء کو گاڑیوں کی پارکنگ سے متعلق آگاہ کرینگے۔