لاہور (جیوڈیسک) ٹاؤن شپ کے علاقے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا۔ جس میں لاٹھیوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
مسلم لیگ کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے کارکنان پر پتھراؤ بھی کیا۔ لیگی کارکنوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ن لیگ کے آفس کے سامنے جلسہ کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
لیگی کارکنوں نے اس موقع پر تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
رات گئے تصادم کی اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ یاد رہے یہ علاقہ صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کا حلقہ انتخاب ہے۔