لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر کسان اتحاد کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صدر خالد کھوکھر بھی رہائی ملتے ہی پہنچ گئے، پیپلزپارٹی اظہار یکجہتی کے لئے آج ریلی نکالے گی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 28 ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنےاحتجاج کرنا تھا لیکن ساتھیوں کی گرفتاری نے ایک روز قبل ہی انہیں میدان آنے پر مجبور کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اپنی حکمت عملی کے مطابق کسان اتحاد پنجاب پر امن احتجاج جاری رکھے گا جبکہ 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔