لاہور: پنجاب کارڈیالوجی کی لیب میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی لیب میں آگ لگنے سے انجیو گرافی وارڈ میں دھواں بھر گیا جس کے باعث مریضوں کو عارضی طور پر ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کرنا پڑا۔ پی آئی سی لیب کے اے سی اور یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آگ لگی اور انجیو گرافی وارڈ شدید دھویں سے بھر گیا جسکے باعث وارڈ میں موجود تقریبا پچاس مریضوں کو فوری باہر سڑک پرشفٹ کیا گیا۔

ایک گھنٹے بعد امدادی ٹیمیوں نے آگ پر قابو پا لیا اور دو گھنٹے بعد وارڈ کو کلیئر کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے آگ سے متاثرہ وارڈ کیمریضوں کے لئے عارضی طور پر ایمرجنسی وارڈ بنا دیا ہے۔

ڈی ایم ایس کا کہنا ہے کہ انجیو گرافی کی مشینوں اور دیگر سامان کا معائنہ کرنے کے بعد مریضوں کو جلد ہی وارڈ میں دوبارہ شفٹ کر دیا جائے گا۔ وارڈ کو وقتی طور پر بند کرنے کے بعد نئے آنے والے مریضوں کو سروسز ھسپتال ریفر کیا گیا ہے جن کا معائنہ پی آئی سی انجیو گرافی وارڈ کے ڈاکٹرز کریں گے۔