لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے ، کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش سے موسم حسین ہو گیا ، گرمی کی شدت میں کمی سے روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا۔

لاہور پر سرمئی بادل چھائے ہیں ، مختلف علاقوں میں تیز ہوا اور بوندا باندی سے موسم دلنشیں ہو گیا جس نے چھٹی کا لطف دوبالا کر دیا ، شہریوں نے خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے کیلئے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا۔

سرگودھا ، ساہیوال ، ننکانہ صاحب ، گوجرہ اور کلور کوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار کر دیا۔ گرمی کی شدت میں کمی سے روزہ داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد ، بالائی و وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے ، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی رم جھم ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔