لاہور سمیت پنجاب میں آج رات کہر پڑنے کا امکان، بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Weather

Weather

لاہور/کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی تین اعشاریہ پانچ اور کوئٹہ میں ایک عشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں ملک کے بالائی حصوں اور بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور، اسلام آباد، کوہاٹ، پشاور، گوجرانوالہ، پوٹھوہار خطہ، ڈی آئی خان، ساہیوال، سرگودھا، ملتان اور فیصل آباد میں رات کے وقت شدید سردی کے باعث کہر پڑنے کا امکان ہے۔