لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سر اٹھانے لگا
Posted on September 19, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Dengue Case
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا کے ساتھ ڈینگی بخار بھی سر اٹھانے لگا ہے۔
پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز ڈینگی کے 34 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ صرف لاہور میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 2، پاک پتن، جھنگ اور گجرات میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مچھروں کی بہتات اور شہر میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com