پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ، تعداد 150 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک سو پچاس ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ سات نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں چار مریض ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی، دو مریض لاہور اور ایک مریض فیصل آباد میں زیر علاج ہے۔

جنوری سے اب تک ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک سو پچاس ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔