لاہور سمیت پنجاب کے 12 اضلاع میں انسداد خسرہ مہم جاری

Health Measle

Health Measle

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے بارہ اضلاع میں انسداد خسرہ مہم کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ صوبے کے بارہ اضلاع میں جاری انسداد خسرہ مہم کے تحت ستر لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، یہ مہم چودہ ستمبر تک جاری رہے گی۔

خسرہ مہم کے ابتدائی مراحل میں 44 لاکھ، 25 ہزار، 945 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔