لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبے کے 9 اضلاع میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھے جائیں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اضلاع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں پر چھوڑا ہے۔