لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاول پور، گوجرانوالا اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
ان اضلاع میں مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی کی ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم آؤٹ ڈور شادی میں صرف 300 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ ریسٹورینٹس پر رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ ہو سکے گی۔
سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف آسکے گا اور صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کو ہی سفر کرنےکی اجازت ہوگی۔