لاہور (جیوڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملا و ٹ ما فیا، شادی ہالز، پکوان سنٹرز اورہو ٹلوں میں ناقص کھانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ اور بیکری سیل کردی جبکہ 12 ہزار لٹر مضر صحت دودھ بھی قبضے میں لے لیا۔
گلبر گ ٹاؤن کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سر براہی میں لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا۔
عائشہ ممتاز نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو ناقص صفا ئی ، کھلی نا لیوں ،گندے فر یزر کی وجہ سے سیل کیا گیا،دوسری کارروائی میں سمن آبا د ٹا ؤ ن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بند روڈ سے12ہزارلیٹر مضر صحت دودھ کا ٹینکر قبضےمیں لے لیا جبکہ مین مارکیٹ ٹاون شپ میں بھی فوڈ اتھارٹی نے ایک سویٹس شاپ کو سیل کردیا۔