لاہور سمیت پنجاب بھر کے صنعتی اور سی این جی شعبے کو گیس فراہمی معطل

CNG

CNG

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر کے صنعتی اور سی این جی شعبے کو گیس فراہمی معطل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ پائنز حکام کے مطابق گیس فراہمی کی معطلی اینگرو ایل این جی ٹرمینل میں تکنیکی خرابی کے باعث کی گئی۔

جبکہ مول گیس پلانٹ پہلے ہی سالانہ مرمت کے لئے بند ہے اور سوئی ناردرن کو گیس خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے باعث پنجاب بھر کے صنعتی اور سی این جی سیکٹر کو غیر معینہ مدت کے لئے گیس فراہمی بند کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق دونوں گیس پلانٹس پر کام جاری ہے جیسے ہی گیس فراہمی شروع ہو گی دونوں سیکٹرز کو گیس دی جائے گی تاہم اسوقت گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانے کے لئے گیس بندش ناگزیر تھی۔