لاہور سمیت پنجاب کے نواحی علاقوں میں گہری دھند

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے نواحی علاقوں میں گہری دھند چھا گئی، موٹر وے پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے ساہیوال تک حد نگاہ صفر ہو چکی ہے۔ لاہور شہر اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 10 روز سے دھند کا سلسلہ جاری ہے ائرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔

جس سے گاڑیوں، ٹرینوں اور ایئرپورٹس کا شیڈول متاثر ہورہا ہے، ہائی وے پر حد نگاہ صفر ہو چکی ہے جس کے باعث موٹر وے حکام نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر اورتیز رفتاری سے اجتناب کریں جبکہ ناگزیر صورتحال میں فوگ لائیٹس کا استعمال کریں۔