لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 4 میں مقیم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء اور ایک تنظیم کے نمائندوں کے مابین ڈیک لگانے پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھ کر تصادم کی صورت اختیار کر گئی۔
طلباء تنظیم کے نمائندوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے 7 طلباء کو زخمی کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ یا متاثرہ طلباء کی جانب سے درخواست ملنے پر واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔