ملتان: پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی ہڑتال

Bar Concil

Bar Concil

ملتان (جیوڈیسک) ملتان ملک بھر میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرک بار ملتان کے وکلا آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اس موقع پر وکلا کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کو فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔