لاہور : پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا شخص گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے کالعدم تنظیم کے ذمہ دار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہر یار کا تعلق کالعدم تنظیم حزب التحریر سے ہے، اس کے قبضے سے ممنوعہ لڑیچر بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزم شہریار کو گرفتار کر کے تھانہ مسلم ٹاؤن میں رکھا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔