لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کے خلاف جنسی ہراساں کرانے کا کیس دوسرے بنچ کو منتقل کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار پروفیسر زید نے موقف اختیار کیا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران پر خواتین کوجنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے۔
انہیں معطل کر کے کارروائی کی جائے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کو دوسرے بنچ کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا بنچ اسی نوعیت کے کیس کی سماعت کر رہا ہے۔مناسب ہے اس کی سماعت بھی وہی بنچ کرے۔