لاہور (جیوڈٰسک) لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح موسلا دھار بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا اور خنک ہوائیں بھی چلنے لگیں۔ رات گئے پسرور شہر اور گردونواح میں بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ ڈسکہ اور گردونواح میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے کئی گھنٹے جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پنجاب اور سندھ کی کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔