لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، سابق ممبر صوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال راوی روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ حاجی قیصر امین بٹ القادری نے ہسپتال میں موجود مریضوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا جبکہ ڈاکٹرز، سٹاف اور دیگر عملے کو صحت کی تمام سہولتوں کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر حاجی قیصر بٹ القادری نے کہاکہ غریب اور بے سہارامریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرکز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہسپتال کے دورے کے دوران انہوں نے حلقے کے لوگوں سے بھی ملاقات اور ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے ، قبل ازیں جامع مسجد غوثیہ میں محفل درود و سلام میں خصوصی شرکت بھی کی۔ میڈیا سیکرٹری