لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان مقرر کر دیا

Shaheen Afridi

Shaheen Afridi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان مقرر کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی سہیل اختر کررہے ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی ان کے نائب ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا کہنا ہےکہ قلندرز نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کو ڈویلپ کیا ہے، شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ سوچ کا عکاس ہے۔

واضح رہےکہ ‏پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کووڈ 19 کی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے این سی او سی نے 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی ہے۔