دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے اٹھارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے جیت کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 202 رنز کا ہدف دیا ہے، لاہور قلندر کی جانب سے بنایا جانے والا 201 رنز کا مجموعہ پاکستان سپر لیگ میں کسی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں مہنگا پڑا، لاہور قلندر کے اوپنر کرس گیل نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنا کر پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
کپتان اظہر علی نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 گیندوں میں 61 کرس گیل نے 3 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 60 رنز اسکور کئے جبکہ عمراکمل 55 اور ڈیوائن براوو 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر اور گرانٹ ایلوٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔