لاہور : یونین کونسل کاہنہ کے آفس میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے و الے پولیس ملازمین کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
بعد ازاں کوارڈینیٹروزیر اعلیٰ پنجاب ،قومی رہنما رانا مبشر اقبال او ر سجاد علی شاکر ( فنانس سیکرٹری پنجاب کالمسٹ کونسل آف پاکستان) نے اجلاس میں پولیس ٹریننگ سنٹر، کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں سخت مذمت کی اور دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔
حملے میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اوردکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے بد ترین سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا ہے اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
کوئٹہ میںپولیس ٹریننگ سنٹرپر حملہ ایک سانحہ سے کم نہیں اوراس سانحہ نے ہر پاکستانی کے دل کو غمزدہ کیا ہے۔ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے پختہ عزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتے۔سانحہ کوئٹہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے۔
پاکستان دشمن قوتوں کو سی پیک کا منصوبہ قبول نہیں ہے اور وہ گوادر کی ترقی اور سی پیک منصوبے کی کامیابی کو روکنے کیلئے دہشتگردی اور انتہاپسندی کو پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
سجاد علی شاکر sajjadalishakir@gmail.com 03226390480