لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے خلاف لاہور میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نعرے بازی کی۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سیکریٹری علامہ عبدالخاق اسدی نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشت گردی کو جڑ سے نہیں اکھاڑا جائے گا ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔