لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایف آئی اے نے 10 سال سے گیس چوری کرنے والی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر کروڑوں کی گیس چوری پکڑ لی لیکن مالک گرفتار نہ ہو سکا۔ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف اور انسپکٹر میاں صابر نے سوئی گیس عملے کے ساتھ بادامی باغ لنک روڈ پر ملبوسات تیار کرنے والی فیکٹری میں چھاپہ مارا۔
فیکٹری مالکان زیر زمین پائپ بچھا کر سرکاری لائن سے گیس چوری کر رہے تھے۔ فیکٹری منیجر ظفر اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مالک اکرم گرفتار نہ ہو سکا۔پولیس نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔