لاہور چھاپوں میں تین مبینہ دہشت گرد گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) شہر لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن میں تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق، گرفتار کیے جانے والے مبینہ دہشتگردوں میں حافظ عثمان عرف سعید کو فیکٹری ایریا جبکہ محمد اسلم عرف عبدالستار اور ایک نامعلوم شخص کو نشتر کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں سے حساس مقامات کے نقشے جہادی لٹریچراور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

مبینہ دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کو گزشتہ روز رائیونڈ اور حجرہ شاہ مقیم سے گرفتار کیے گئے دہشتگردوں کی نشاندہی پر گرفتارکیا گیا۔