لاہور: ریلوے کی جونیئر کلرک نے گریڈ 21 کے افسر کو تھپڑ رسید کر دئیے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) ریلوے کی خاتون جونیئر کلرک نے ریلوے ہی کے گریڈ 21 کے افسر کو ان کے دفتر میں تھپڑ رسید کر دئیے، پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ریلوے افسر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔

دوسری جانب افسر نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ منہ پر تھپڑ کھانے والا یہ کوئی عام شخص نہیں، ریلوے کا گریڈ 21 کا افسر ہے اور اس کے منہ پر تھپڑ مار نے والی 23 سالہ لڑکی ریلوے کی جونئیر کلرک ہے جسے باپ کی وفات کے بعد ریلوے میں ملازمت ملی۔ جونیئر کلرک کہتی ہے کہ افسر کا اس پر دل آگیا، پہلے جھوٹا نکاح کیا پھر طلاق کا ڈرامہ رچایا لیکن زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بالآخروہ حاملہ ہو گئی۔

ریلوے افسر نے بتایا کہ لڑکی اس پر جھوٹا الزام لگا رہی ہے، حقائق جاننے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرا یا جائے۔ ریلوے کی جونئیر کلرک نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں افسر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی کر لے گی۔