لاہور: وزیرِ ریلوےخواجہ سعد رفیق کی صدارت میں اہم اجلاس

Khawaja Saad Rafique

Khawaja Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں اہم اجلاس ہواجس میں اسلام آباد سے آزاد کشمیر تک ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ اسلام آباد سےآزاد کشمیر تک ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبے پر غور کے لئےاجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہوا۔

وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ریلوے افسران اور چینی کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد سے مری اور مظفر آباد تک ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔