لاہور ریلوے اسٹیشن پر علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

Train

Train

لاہور (جیوڈیسک) کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

سیالکوٹ سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر پر 7 سے روانہ ہوئی تو خستہ حالت ہونے کی وجہ سے پٹڑی ایک طرف سے بیٹھ گئی جس کی وجہ سے ٹرین کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور بوگیوں کا ہک بھی ٹوٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی اور کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔