لاہور (جیوڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد گجرات کی رہائشی رحیمہ لاہور میں قیام کے بعد واپس جا رہی تھی۔ جب ریلوے اسٹیشن پر کسٹم حکام نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس سے 30 تولے سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔
کسٹم حکام نے رحیمہ سے اس بارے میں دریافت کیا تو وہ اس بارے میں کوئی ٹھوس جواب نہ دے سکی۔
جس پر کسٹم حکام نے سونا سمگل کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کر کے ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔