لاہور، ریلوے پٹری چوری کیس ، 3 ڈویژنل افسران کا جوڈیشل ریمانڈ

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے ریلوے پٹری چوری کیس میں گرفتار 3 ڈویژنل آفیسرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ریلوے کے تین ڈویژنل افسران کو ریلوے پٹری چوری کیس میں گذشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔

ریلوے پولیس نے انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ، گرفتار افسران میں فیصل عمران ، غلام قادر اور محمد اختر شامل ہیں،ملزم پر ملزمان پر 24 کروڑ روپے مالیت کی ریلوے پٹری چرانے کا الزام ہے۔