لاہور (جیوڈیسک) چاہ میراں میں بارش کےباعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاہور اور گرد و نواح میں گزشتہ شام سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چاہ میراں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے،شادیوال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ، مزید دو ، تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔