لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں شدید بارشوں اور مختلف حادثات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اب تک 18 افراد موت کی وادی میں اتر چکے ہیں۔ مزنگ میں چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔
سبزہ زار میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ، گارڈن ٹائون اور عثمانیہ کالونی میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مرنے والوں کے اہلخانہ کی امداد کیلئے 5,5 لاکھ جبکہ زخمی ہونے والوں کیلئے ایک ایک لاکھ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔